جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، قومی ٹیم فتح حاصل کر ے گی: آصف باجوہ 

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، قومی ٹیم فتح حاصل کر ے گی: آصف باجوہ 

  

         لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی ان خیالات کاا ظہار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے کیا انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں اور بھارت میں شیڈول ایونٹ میں عمدہ کھیل کے لئے پرعزم ہیں مزید کہا کہ ٹیم کے لئے ایونٹ نہایت اہمیت کاحامل ہے اور طویل عرصہ کے بعد ٹیم ایکشن میں نظر آئے گی جس طرح سے کوچز کھلاڑیوں کی تربیت میں مصروف ہیں امید ہے کہ کھلاڑی بھی عمدہ پرفارمنس دکھائیں گے ایونٹ میں شریک ہر ٹیم کے خلاف قومی ٹیم کامیابی کے لئے پرعزم ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -