آصف علی مستقبل کے بڑے بیٹسمین ثابت ہونگے، سعید اجمل

  آصف علی مستقبل کے بڑے بیٹسمین ثابت ہونگے، سعید اجمل

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) سعید اجمل  نے کہا کہ آصف علی پاکستان کے بہترین بیٹسمین ہیں اور  ہارڈ ہٹر میں شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی جھلک دکھائی دی، وہ آگے بھی ٹیم کی فتوحات میں کردار ادا کریں گے سابق باؤلر نے مزید کہا کہ آصف علی کی افغانستان کے خلاف اننگز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی جیت میں آصف علی کی شاندار بیٹنگ نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے  امید ہے کہ اسی طرح سے وہ اگلے میچوں میں بھی ٹیم کے لئے اچھی پرفارمنس دکھائیں گے مزید کہا کہ آصف علی میں بہت ٹیلنٹ ہے اور پاکستان کے وہ اہم کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -