قومی ویمنز والی بال چیمپئن شپ 2 نومبر سے شروع ہوگی

قومی ویمنز والی بال چیمپئن شپ 2 نومبر سے شروع ہوگی

  

اسلام آباد(اے پی پی):پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام   قومی ویمنز والی بال چیمپئن شپ 2 نومبر سے شروع ہوگی۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10   ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، جس میں سندھ، بلوچستان، پنجاب، گلگت بلستان، آزاد کشمیرخیبرپختونخوا، پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، ایچ ای سی، پاکستان پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 6 نومبر تک جاری رہے گی ایونٹ کو ملک میں کھیل کے فروغ کے لئے بہت اہم قرار دیا جارہا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -