پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گا،آکاش چوپڑا

  پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گا،آکاش چوپڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نئی دہلی(این این آئی)سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر دیکھتے ہوئے پاکستان کے فائنل تک پہنچنے کی پیشگوئی کی ہے۔ٹوئٹر پر سابق بھارتی کرکٹر اور بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑاکی جانب سے حال ہی میں ٹوئٹ کیا گیا۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوتا دیکھ رہا ہوں۔کمنٹیٹر کا بیان سامنے آنے پر بھارتی شائقین سیخ پا ہوگئے اور  بھارت کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کرنے پر  آکاش چوپڑا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔