چیف آف نیول سٹاف سکواش چیمپین شپ 2 نومبر سے شروع ہو گی

چیف آف نیول سٹاف سکواش چیمپین شپ 2 نومبر سے شروع ہو گی

  

اسلام آباد(اے پی پی):چیف آف نیول سٹاف سکواش چیمپین شپ 2 نومبر سے  پاکستان نیوی روشن خان، جہانگیر خان سپورٹس کمپلیکس کراچی شروع ہو گی۔ گذشتہ روز پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ونگ کمانڈر ارمغان عزیز نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ چیمپین شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ میں 32 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں 15 ملکی اور 17 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ چیمپین شپ 6 نومبر تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ میں 20 ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -