حسن علی کی اذہان مرزا ملک کو سالگرہ کی مبارکباد

  حسن علی کی اذہان مرزا ملک کو سالگرہ کی مبارکباد

  

 دبئی (این این آئی)فاسٹ بولر حسن علی نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تیسری سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔حسن علی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اذہان مرزا ملک کی تیسری سالگرہ کی تقریب سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے ننھے اذہان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اذہان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’نشاء اللّٰہ! آپ کو وہ سب کچھ ملے جس کی آپ خواہش کریں اور اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کریں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں چھوٹے ملک سے شفقت اور محبت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ میں اپنے بھتیجے اذلان مرزا ملک کی سالگرہ پر بہت خوش ہوں اور اس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -