ویمن بگ بیش، میلبورن نے ایڈیلیڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

ویمن بگ بیش، میلبورن نے ایڈیلیڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

  

پرتھ (اے پی پی):آسٹریلوی ویمن بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ گزشتہ روز پرتھ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 26 ویں میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ ڈین وان نیرک 62 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ ہرمنپریت کوہر نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں میلبورن رینیگیڈز نے مطلوبہ ہدف ہرمنپریت کوہر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہرمنپریت کوہر نے 5چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 73 رنز بنائے۔ انہیں میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -