انٹر نیشنل اوپن تائیکو انڈو چیمپئن شپ کا4نومبر سے آغاز

انٹر نیشنل اوپن تائیکو انڈو چیمپئن شپ کا4نومبر سے آغاز

  

        لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جی ون انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ4سے 8نومبرتک لیاقت جمنازیم ہال پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگی۔میگاایونٹ میں کئی نامور غیرملکی تائیکوانڈو پلیئرزسمیت 550مرد وخواتین کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں 16گولڈ میڈلز کیلئے ایکشن میں نظرآئیں گے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدرکرنل(ر)وسیم جنجوعہ کے مطابق ایونٹ کے میچزسپروائزکرنے کیلئے انٹرنیشنل ریفریزکومدعو کیا گیا ہے۔ پاکستان کی 2 نیشنل ٹیموں کیساتھ، صوبوں،ڈیپارٹمنٹس اور سروسز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سیدعارف حسن نے ایونٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ دیگر فیڈریشنوں کے لئے ایک اچھی مثال ثابت ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -