سمونا اور کونٹاویٹ رومانیہ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں
بخارسٹ (اے پی پی):ٹاپ سیڈ سمونا ہالپ اور اینت کونٹاویٹ نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے رومانیہ اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی ویمنز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ رومانیہ کی سمونا ہالپ نے یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک کو بآسانی شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں کی اینت کونٹاویٹ نے سویڈن کی ریبیکا پیٹرسن کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں 3۔6 اور 2۔6 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنا لی۔