گندم کا بیج ہر2سال بعد تبدیل کیا جانا چاہئے،ڈاکٹر اقرار

  گندم کا بیج ہر2سال بعد تبدیل کیا جانا چاہئے،ڈاکٹر اقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی):زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ گندم کا بیج ہر 2 سال بعد تبدیل کیا جانا چاہئے جبکہ وہ یونیورسٹی کے ماہرین عمرانیات کے ذریعے بھرپورپیداوار کی حامل ورائٹیوں کے حوالے سے سروے کروانے کے آرزومند ہیں جس سے ترقی پسند کاشتکاروں کی ترجیحی ورائٹی کو عام کرنے میں مدد ملے گی۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ گندم کی کاشت کا موزوں وقت یکم نومبر سے 10دسمبر تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالامال کیا ہے مگر بدقسمتی سے ہم ان کا ہوش مندانہ استعمال نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کو نفع بخش کاروبار بنانے کیلئے جدید رحجانات کو اپنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس سے نہ صرف فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے گا بلکہ تخفیف غربت بھی ممکن ہو پائے گی۔

مزید :

کامرس -