کاشتکار تیل دار اجناس کی منظورشدہ اقسام کاشت  کریں، ترجمان محکمہ زراعت

کاشتکار تیل دار اجناس کی منظورشدہ اقسام کاشت  کریں، ترجمان محکمہ زراعت

  

قصور(اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے اور اس کی برآمد کی شرح میں اضافہ سمیت زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل کرنے کے لئے تیل دار اجناس کی کاشت کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار تیل دار اجناس کی منظورشدہ اقسام کاشت کرکے بھاری مالی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ پیلارایا،  سرسوں،  ڈی جی ایل،  چکوال رایا،  خانپوررایاموسم ربیع کی فصلیں ہیں۔اس کے علاوہ کینولا اقسام میں پنجاب سرسوں منظورشدہ قسم  پورے پنجاب میں 20ستمبرسے 31 اکتوبر تک کاشت کیاجاسکتاہے۔

 جبکہ زائدخریف کی فصلوں میں توریا اے کو 15ستمبر تک کاشت کرنا مفیدثابت ہوسکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ تیل دار اجناس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے انہیں بروقت کاشت کرنا اور صحتمند وصاف ستھرے بیج کا استعمال بھی انتہائی ضروری ہے۔

مزید :

کامرس -