درخت قدرت کا حسین انمول تحفہ ہیں، خالد وسیم

درخت قدرت کا حسین انمول تحفہ ہیں، خالد وسیم

  

سیالکوٹ(اے پی پی):پاکستان چیمبر آف ایگریکلچر و لائیو سٹاک کے چیئرمین محمد خالد وسیم نے کہا ہے کہ درخت قدرت کا حسین انمول تحفہ ہیں جو انسانی زندگی کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ درخت  لگاناسنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ہے درخت صدقہ جاریہ اور فضائی آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کا ذریعہ ہے آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے درخت پھولدار پودے قدرت کا حسین نظارہ پیش کرتے ہیں اور ان سے حاصل ہونے والی لکڑی فرنیچر سے وابستہ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہیں موجودہ حالات میں درختوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو چاہیے کہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے حصہ کا ایک پودا ضرور لگائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جا سکے۔

مزید :

کامرس -