عوا م کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے: محمد ابوبکر

عوا م کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے: محمد ابوبکر

  

           لاہور(سٹی رپورٹر)چیئرمین تاجر اتحاد گروپ کینٹ و ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی پیاف محمد ابوبکر نے کہاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، مہنگائی کے خاتمہ کیلئے جو میکنزم تیار ہورہا ہے اس کے ثمرات بہت جلد عوام کو انکی دہلیز پر میسر آئیں گے،حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر وطن عزیز کا امیج بلند کرنے کیلئے جو کردار ادا کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی،مہنگائی اور بے روز گاری کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماہ صیام میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے رمضان پیکیج دیا جس کے تحت معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں رمضان بازار قائم کئے گئے۔ محمد ابوبکر نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت عام آدمی کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہے۔

مزید :

کامرس -