راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے لیے رعایتی مدت میں توسیع کا مطالبہ

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے لیے رعایتی مدت میں ...

  

راولپنڈی (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے لیے رعایتی مدت میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ندیم رؤ ف نے کہاہے کہ اس وقت بنکوں کے پاس ڈیجیٹل ادائیگی کا طریقہ کار اختیار کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ نیز کارپوریٹ سیکٹر کے پاس بھی مطلوبہ انفارمیشن اور صلاحیت نہیں ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ کاروباری برادری کو ڈھائی لاکھ روپے کے اخراجات ڈیجیٹل طریقے سے ادا کرنے کی مہلت کو مزید بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کو دستاویزی شکل دینے کی حامی ہے تاہم معروضی حالات کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کریڈٹ پر خرید و فروخت کے لیے اگلی تاریخوں میں ادائیگی کے لیے چیک قابل استعمال نہیں رہیں گے۔ اس لیے نئے طریقہ کار کو مرحلہ وار نافذ کیا جائے۔واضح رہے کہ ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹیکس قوانین تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2021 کے ذریعے اہم تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔

 جن کا مقصد معیشت کو دستاویزی شکل دینا اور سپلائی چین کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔اس ضمن میں تاجروں کو (آج) یکم نومبر2021 سے ڈیجیٹل بینکنگ طریقے سے اخراجات ظاہر کرنے ہوں گے۔

مزید :

کامرس -