آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری 

  آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 95200کیوسک اور اخراج  ایک لاکھ 70  ہزارکیوسک، دریائے  کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد13200 کیوسک اور اخراج13200کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد12300کیوسک رہی۔
 اور اخراج38000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد29500کیوسک اور اخراج   5 ہزارکیوسک ہے۔تربیلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم  میں پانی کی موجودہ سطح1538.62 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.235 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ رہا۔
، ڈیم  میں پانی کی  موجودہ سطح 1194.10 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.974 ملین ایکڑ فٹ ہے۔  چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج  میں پانی کی موجودہ سطح 644.60 فٹ،بیراج  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید :

کامرس -