مزاحمتی تحریک کو تمام تر مشکلات کے باوجود انجام تک پہنچائینگے، کل جماعتی حریف کانفرنس

مزاحمتی تحریک کو تمام تر مشکلات کے باوجود انجام تک پہنچائینگے، کل جماعتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         سرینگر (این این آئی) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت رہنماؤں اور کارکنوں، سرکاری ملازمین، طلباء اور صحافیوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مزاحمتی تحریک کو تمام تر مشکلات کے باوجود منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ 10 لاکھ بھارتی فوجیوں نے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کررکھا ہے،بہادر کشمیری عوام سینہ  تان کر بھارتی مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔دریں اثناء جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے ایک میچ میں پاکستان کی جیت پرخوشی کااظہارکرنے پر بھارتی ریاست اتر پردیش میں گرفتار کئے گئے کشمیری طلباء کی رہائی کا مطالبہ کیا۔پی ڈی پی کی یوتھ ونگ کے کوآرڈینیٹر نجم الثاقب نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر خطرناک صورتحال سے دوچار ہے جبکہ جو نوجوان حصول تعلیم کیلئے علاقے سے باہر جارہے ہیں، انہیں بھی کسی نہ کسی بہانے ہراساں اور گرفتار کیا جارہا ہے۔بھارتی پولیس نے جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ کے جنرل سیکرٹری پیر ہلال احمد پر کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگوکرکے انہیں بدنام زمانہ کوٹ بھلوال جیل جموں منتقل کر دیاہے۔ 
کل جماعتی حریت کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -