لیسکوکا ڈیفالٹ پراپرٹیزکے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

  لیسکوکا ڈیفالٹ پراپرٹیزکے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

  

لاہور(خبرنگار) لیسکوکا نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ،پہلے کنکشن کے بل ادا کرنے کے بجائے دوسرا کنکشن لگوا کر بجلی استعمال کرنیوالوں کے کنکشنز منقطع کرنے کے احکامات۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو چودھری محمد امین کی ہدایت پر ڈیفالٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں نادہندہ صارفین نے پہلے والے کنکشن منقطع ہونے اور بل ادا کرنے کے بجائے نئے کنکشنز لگوا کر بجلی کا استعمال شروع کر رکھا ہے۔ ان نادہندگان میں گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین شامل ہیں۔ لیسکو حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ان ڈیفالٹرز گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے گھروں، کمرشل اور صنعتی پراپرٹیز پر لگائے گئے ایک نہیں بلکہ تمام کنکشنز منقطع کئے جائیں گے اور جب تک بلوں کی مکمل ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی کنکشنز بحال نہیں کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ نادہندگان کی پراپرٹیز پر لگے نئے کنکشن لگانے میں لیسکو ملازمین بھی براہ راست ملوث ہیں اور ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس حوالے سے ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کے لئے آپریشن جاری ہے جس میں اب نادہندگان کے دیگر کنکشنز بھی منعقد کرنے کے لئے خصوصی آپریشن کیا جائے گا اور نادہندگان سے بلوں کی ادائیگی کے بعد کنکشنز بحال کر دئیے جائیں گے۔

لیسکو آپریشن 

مزید :

صفحہ آخر -