اسلام آباد،گیس لیکج سے رہائشی فلیٹ میں دھماکہ،1 شخص جاں بحق، 4 شدید زخمی
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 13 میں اتوار کی شام گیس لیکج کے باعث رہائشی فلیٹ میں دھماکہ ہوا، دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق4 شدید زخمی ہو گئے، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ کے باعث دو رہائشی فلیٹس کو نقصان پہنچا زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گیس دھماکہ