دنیا کے واحد بچے رہنے والے ملک ٹونگا میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ

دنیا کے واحد بچے رہنے والے ملک ٹونگا میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ

  

نوکووالوفا(این این آئی)نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں واقع ملک ٹونگا میں پہلا کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹونگا میں گزشتہ روز پہلا کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا جس کے بعد شہری کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس ایک مکمل ویکسین شدہ شخص میں پایا گیا جو نیوزی لینڈ سے وطن واپس پہنچا تھا۔ٹونگا کے وزیر اعظم نے کہا کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد عوام کو اگلے ہفتے لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔واضح رہے ٹونگا کی ٹوٹل آبادی تقریبا ایک لاکھ5 ہزار ہے جبکہ اس کی صرف ایک تہائی آبادی کو ہی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔

ٹونگا کرونا

مزید :

صفحہ آخر -