83سالہ طالبعلم نے ایل ایل بی پاس کرلیا،لائسنس کیلئے درخواست دیدی 

83سالہ طالبعلم نے ایل ایل بی پاس کرلیا،لائسنس کیلئے درخواست دیدی 

  

لاہور(این این آئی)دس بچوں کے والد اورکئی بچوں کے نانا اور دادا نے 83برس کی عمر میں ایل ایل بی پاس کر کے وکالت کے لائسنس کی درخواست دیدی۔لاہور سے تعلق رکھنے والے عبد الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مرد عورتوں پر بہت ظلم ڈھاتے ہیں اس وجہ سے انہو ں نے اس عمر میں صرف ایسی بچیوں کو انصاف دلانے کے لیے عدالتوں میں کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔عبدالرحمان 83برس کی عمر میں ایل ایل بی پاس کرکے وکالت کا لائسنس لینے والے ملکی تاریخ کے سب سے بزرگ وکیل ہوں گے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کے انتقال کے بعد تعلیم سے رشتہ جوڑا تھا۔ویسے تو بچوں کے پاس ہونے پر والدین خوش ہوتے ہیں یہ پاکستان کے واحد والد ہوں گے جن کے پاس ہونے پر بچے تو بچے  پوتے بھی خوش ہیں۔

 عبد الرحمان

مزید :

صفحہ آخر -