پاک بحریہ کی آٹھویں کثیر الملکی مشق نصرت 2021 میں شرکت

  پاک بحریہ کی آٹھویں کثیر الملکی مشق نصرت 2021 میں شرکت

  

کراچی(این این آئی)پاک بحریہ نے آٹھویں کثیرالملکی مشق ' نصرت'2021 میں شرکت کی۔ مشق کا انعقاد ترکی میں ہوا۔ پاک بحریہ کی دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی ٹیم نے ترکی کے زیرِ انتظام منعقد ہونے والی اس مشق میں مختلف ممالک کی ٹیموں کے ساتھ شرکت کی۔مشق میں آذربائیجان، بنگلہ دیش، بیلجیم، بلغاریہ، جرمنی، عراق، لیبیا، عمان، جمہوریہ کوریا، رومانیہ اور تنزانیہ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ نیٹو مائن کاؤنٹر میژر گروپ (Nato Mine Counter Measure Group)  اور نیٹو کے سینٹر فار میری ٹائم ریسرچ اینڈ ایکسپیریمنٹیشن کے نمائندوں نے بھی مشق میں حصہ لیا۔اس مشق کا انعقاد خصوصاً اسپیشل آپریشنز فورسز کے دائرہ کار میں پیشہ وارانہ مہارت کے تبادلے کو ممکن بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس۔ بین الاقوامی مشق میں عسکری حربے بشمول زیرِ آب دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے آپریشنز اور سمندر میں مائن کاوئنٹر میژرز شامل تھے۔بین الاقوامی مشق سے حاصل ہونے والی پیشہ وارانہ مہارت مشترکہ آپریشنز کے انعقاد اور شریک ممالک کے مابین تعاون میں اضافہ کا باعث ہوگی۔

پاک بحریہ

مزید :

صفحہ آخر -