محکمہ بلدیات پنجاب سے 30نومبر تک بلدیاتی الیکشن کی تاریخ اور ایکشن پلا ن طلب

 محکمہ بلدیات پنجاب سے 30نومبر تک بلدیاتی الیکشن کی تاریخ اور ایکشن پلا ن طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(این این آئی) بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں تیز کردیں،محکمہ بلدیات سے 30 نومبر تک بلدیاتی الیکشن کی تاریخ اور ایکشن پلان طلب کر لیا گیا۔الیکشن کمیشن نے محکمہ بلدیات سے آئندہ بلدیاتی الیکشن کی تاریخ اور ایکشن پلان مانگنے کیلئے سیکرٹری بلدیات کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔ مراسلہ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تیس نومبر تک حلقہ بندیوں کو حتمی شکل دینے اور ایکٹ کو فائنل کرنے کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا جائے۔مراسلہ کے مطابق بلدیاتی الیکشن سے متعلق ہر حتمی صورت لائحہ عمل 30 نومبر تک فراہم کیا جائے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اکتیس دسمبر کو منتخب نمائندوں موجودہ سیٹ کا دورانیہ اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ مراسلہ کے مطابق الیکشن کمیشن موجودہ سیٹ اپ کے اختتام پر 120 روز کے اندر الیکشن کرانے کی خواہاں ہے، جس کیلئے محکمہ بلدیات آئندہ الیکشن کرنے کی مجوزہ تاریخ سے بھی تحریری طور پر آگاہ کرے۔ سیکرٹری بلدیات نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے تیاری کی ہدایات دے دی ہیں۔
الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -