بلوچستان کیخلاف پروپیگنڈا افغانستان میں شکست کے بعد بھارت کی نئی چال، شہباز گل
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے میں بدترین شکست کے بعد ہمسایہ ملک نے نئی چال چلی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کو ٹارگٹ سونپا گیا کہ وہ بلوچستان کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کریں، انہیں یہ ٹارگٹ پچھلے ہفتے لندن میں ہونیوالی ایک اہم ملاقات میں دیا گیا۔ شہباز گل نے کہا کہ اس سلسلے کو آگے بڑھانے کیلئے پہلے ٹویٹ کیا پھر ڈیلیٹ کیا پھر دوبارہ ٹویٹ کیا گیا۔
شہباز گل