پنجگور بازار میں بم دھماکہ، فائرنگ، 2افراد جاں بحق، 3سکیورٹی اہلکار زخمی

  پنجگور بازار میں بم دھماکہ، فائرنگ، 2افراد جاں بحق، 3سکیورٹی اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        پنجگور، کوئٹہ (نیوز ایجنسیاں) پنجگور بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق،تین سکیو رٹی اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکے کی زد میں آکر دو گاڑیاں ایک موٹر سائیکل اور تین دکانیں بھی متاثر ہوئیں اور اس دوران فائرنگ بھی کی گئی۔ پولیس کے مطابق پنجگور بازار میں بم دھماکہ کے نتیجے میں عبدالقیوم، نوراللہ جاں بحق جبکہ تین سیکو رٹی اہلکار زخمی ہو گئے پو لیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ پو لیس کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب تھا دھماکے کے وقت سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزررہی تھی پولیس کے مطابق بم دھماکے میں تقریباً ڈھائی سے تین کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیاگیا تھا سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جامع پالیسی بنائے گی۔ انہوں نے پنجگور بازار میں ہونیوالے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بذدلانہ فعل ہے، دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقصد بے چینی اور بد امنی پیدا کر کے ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پورا کرنا ہے۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ صوبے میں دیرپا امن کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح رہے گی، صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جامع پالیسی بنائے گی، جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی دھماکے کے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہمی کی ہدایات۔
پنجگور دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -