مولانا سمیع الحق کا مشن اور نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ، حامد الحق 

       مولانا سمیع الحق کا مشن اور نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ، حامد الحق 

  

اکوڑہ خٹک(خصوصی رپورٹ) جمعیت علما اسلام کے امیر دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ شہید اسلام شہید پاکستان مولانا سمیع الحق شہید کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ان کی ساری زندگی اسلام اور پاکستان کے دفاع کے لئے جدو جہد میں گزری۔ مولانا سمیع الحق شہید کی دینی، قومی،جہادی اور سیاسی خدمات کے اعتراف میں نومبر بروز منگل دن ایک بجے پشاور میں ایک پروقار قومی کانفرنس منعقد ہورہی ہے ان شاء اللہ، جس میں ملک بھر سے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے کانفرنس میں شرکت کی حامی بھر لی ہے، یہ کانفرنس موجودہ حالات میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ مولانا سمیع الحق شہید کی خدمات کے بارے میں انہوں نے بتایاکہ آپ نے ہمیشہ پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ،پاکستان اور افغانستان میں قیام امن کے لئے ہمیشہ جدوجہد کرتے رہے اسی طرح فرقہ واریت او رملک میں دیگر فتنوں کی سرکوبی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے اور امت مسلمہ کی یکجہتی اور تمام مظلوم اقوام کی پشتیبانی اور حمایت کے لئے ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے۔مولانا حامد الحق حقانی نے اہلیان پاکستان علما کرام، طلبا اور عوام الناس سے یہ اپیل کی کہ وہ اس کانفرنس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اوردنیا کو یہ پیغام دیں کہ مولانا سمیع الحق شہید کا مشن اور نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔واضح رہے کہ اس موقع پر حضرت مولانا سمیع الحق شہید کی حیات و خدمات پر ماہنامہ ''الحق'' کی خصوصی اشاعت جو چار جلدوں پر مشتمل ہے کی تقریب رونمائی ہوگی۔پروگرام میں قومی سیاسی مذہبی قائدین شرکت فرمائیں گے جبکہ شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (س)بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی،صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام کارکن آج یکم نومبر پیر کے دن ہرصورت میں اپنے متعلقہ دفاتر سے فارم داخلہ حاصل کریں اور اپنے اپنے اجلاس بلائیں اور اپنے ویلج کونسل کے امیدوار کی فہرست صوبہ کو بھیج دیں، حتمی فیصلہ سے تین دن اور قائدین آپ کو آگاہ کریں گے۔

حامد الحق حقانی

مزید :

صفحہ اول -