جنوبی پنجا ب سکول اولمپکس مقابلے، بہاولپورمیں مشعل روشن

  جنوبی پنجا ب سکول اولمپکس مقابلے، بہاولپورمیں مشعل روشن

  

بہاولپور،نورپورنورنگا(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپور ٹر،نمائندہ پاکستان)جنوبی پنجاب سکول اولمپکس 2021ء مقابلہ جات کی مشعل روشن کرنے کی تقریب گورنمنٹ صادق (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

ڈین ہائی سکول بہاول پور میں منعقد ہوئی۔ اولمپئن و فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا سکول کی سطح پر اس طرح کے مقابلہ جات کا اقدام قابل ستائش ہے اورسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کی جانب سے سکول اولمپکس مقابلہ جات کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرینگے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب سکول اولمپکس 2021ء مقابلہ جات کی مشعل اولیمپیئن فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان نے روشن کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنربہاولپور عرفان علی کاٹھیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول اولمپکس میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کونکھارنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھیل کے میدان آباد کریں۔ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس کے فروغ کیلئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن بہاولپورظہوراحمدچوہان نے کہا کہ سکول اولمپکس کے انعقاد کا مقصد تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی روایات کو بحال کرنا ہے تاکہ وہ کمپیوٹر، ویڈیو گیمز، موبائل کے بے جا استعمال سے دور رہتے ہوئے صحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔اس موقع پر اولمپئن و فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان نے سکول اولمپکس مشعل کو روشن کیااور بتایا کہ یہ مشعل بہاولنگر وہاڑی ملتان رحیم یارخان سے ہوتے ہوئے ڈیرہ غازی خان پہنچے گی۔جس کے مقابلہ جات 8نومبر سے ڈیرہ غازیخان میں شروع ہوکر 12نومبر تک جاری رہیں گے۔

سکول مقابلے

 وہاڑی(بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی) سکول اولمپکس مشعل جنوبی پنجاب ضلع وہاڑی میں پہنچنے پر خورشید انور سٹیڈیم میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

گیا.تقریب کے مہمانان خصوصی ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری کے نمائندے سابق چیف وزارت پلاننگ نصر اقبال چوہدری، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد صعیب عمران، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم تھے اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈری محمد رمضان اور دیگر معززین موجود تھے  سکولوں کے طلبا وطالبات اور کھلاڑی نے  بھرپور شرکت کی. تقریب میں بچوں نے خوبصورت ٹیبلو، جھومر، ڈاچی ڈانس پیش کیا۔ طلبہ وطالبات نے کھیلوں کی اہمیت پر تقاریر کیں. نصر اقبال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ضلع وہاڑی کو خوبصورت شہر بنائیں گے کھیلوں کو فروغ دیں گے وہاڑی کے کھلاڑیوں نے ہاکی، کرکٹ، اتھلٹکس میں پاکستان کا دنیا میں نام روشن کیا ہے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرکے وہاڑی سے اچھے کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کے لئے بھیجے جائیں گے کھلاڑی امن کے سفیر  ہوتے ہیں امن اور بھائی چارے کو دنیا بھر میں فروغ دیتے ہیں سی ای او ایجوکیشن صہیب عمران نے کہا کہ ساؤتھ اولمپکس کے مقابلے  8نومبر سے 14 نومبر تک ڈی جی خان میں ہوں گے جن میں وہاڑی سے 124 کے قریب طلبا وطالبات حصہ لیں  گے  ہمارے گراؤنڈ آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے موجودہ حکومت نے نوجوانوں میں کھیلوں کا نیا جذبہ پیدا کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سکول اولمپکس مشعل ضلع بہاولنگر سے وہاڑی نے وصول کی تھی جسے پرتپاک طریقے سیٹ خورشید انور اسٹیڈیم میں آج لایا گیا آج یہ مشعل کو ضلع خانیوال کے حوالے کیا جارہی ہے  تقریب کے بعد خانیوال چوک پرسکول اولمپکس مشعل ضلع خانیوال کے حوالے کی گئی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -