ملتان شہر کی ترقی و خوشحالی ہمارا بڑا مشن،نوید الحق آرائیں 

ملتان شہر کی ترقی و خوشحالی ہمارا بڑا مشن،نوید الحق آرائیں 

  

 ملتان ( سٹی رپورٹر)میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ ملتان شہر کی ترقی و خوشحالی ہمارا مشن ہے جس کے لئے حقیقی معنوں میں جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ یونین کونسلوں کی سطح پر عوام کے مسائل حل ہوں لیکن بعض کرپٹ افسران رکاوٹیں ڈال رہے ہیں (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 65کے چیئرمین چوہدری غلام سرور سے اپنے دفتر میں کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر چوہدری غلام سرور نے میئرملتان کو یوسی 65کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ یوسی کے مسائل کے حل کے لئے وہ ہر ممکن اپنا کردار ادا کریں گے چوہدری نوید الحق آرائیں نے مزید کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بلدیاتی نظام کو بحال کیا ہم سے جہاں تک ممکن ہو سکا بلدیاتی سطح پر شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کریں گے کیونکہ بلدیاتی حلقوں کی تباہ شدہ صورتحال سب کے سامنے ہے اسی لئے ہمیں اپنے تمام ترزاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملتان شہر کی ترقی و خوشحالی کے لئے سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ 

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -