شاہ جمال میں میٹل روڈ کا افتتاح، مہنگائی عالمی مسئلہ، حکومت معاملات بہتر کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، عون حمید ڈوگر 

  شاہ جمال میں میٹل روڈ کا افتتاح، مہنگائی عالمی مسئلہ، حکومت معاملات بہتر ...

  

 شاہجمال(نمائندہ پاکستان)مہنگائی کیخلاف احتجاج کرنے والی پیپلز(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 پارٹی  سندھ میں مہنگائی کنٹرول کیوں نہ کر سکی سیاست کی بجائے مہنگائی پر کنٹرول کا فریم ورک دیں ورنہ تسلیم کریں کرونا کے باعث مہنگائی عالمی سطح پر بڑھی ہے تحریک انصاف ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لٹریسی ایم پی اے حلقہ پی پی 276سردار عون حمید ڈوگر نے موضع قطب ابڑیند میں اڑھائی کلومیٹر میٹل روڈ کی تعمیر کا افتتاح کے بعد کثیر تعداد میں جمع اہل علاقہ سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ کھادیں مہنگی ہوئی ہیں تو فصلات کے ریٹ بھی بڑھے اسطرح فی کس آمدنی بھی بڑھی ہے مہنگائی عالمی مسئلہ ہے انہوں نے پیپلز پارٹی کے ایم این اے حلقہ 184کی مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی کے دوران ان کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ سال کاشتکار کو گنے کاریٹ تین سوروپے سے بھی زائد ملا جبکہ حکومت سندھ نے صوبہ بندی کر کے آصف علی زرداری کو موقع فراہم کیا تو انہوں نے 260روپے من گنا خرید کر آپ چینی مہنگی فروخت کر رہے ہیں کیونکہ وہ سندھ کی زیادہ تر شوگر ملوں کے خود مالک ہیں اور اربوں روپے نفع کمارہے ہیں وہ پہلے اپنے بڑوں سیچینی کاریٹ سندھ میں کم کرائیں انہوں نے کہا تحریک انصاف ملک و قوم کو ترقی دینے کی کوشش میں مصروف ہے جس کی مثال حلقہ پی پی 276میں اربوں کے ترقیاتی فنڈز ہیں جن میں سے ڈیڑھ ارب روپے ڈنگہ نالا کی پختگی میں مد میں جاری ہو چکے ہیں ساڑھے بارہ کروڑ روپے شاہجمال شہر کی گلی محلوں کی ٹف ٹائل سیوریج کی جدید سہولیات کے لئیے ٹینڈر ہوچکیہیں ورک آرڈر کے بعد عنقریب کام شروع ہو جائیگا علاوہ ازیں اسی کروڑروپے کی خطیر رقم سے کارپٹ اور میٹل روڈوں کی تعمیر جاری ہے بعد ازاں بیٹ قائم شاہ کی بستی نمبر دار تک ایک کلومیٹر روڈ روڈ کا بھی سروے کرایا اس موقع پر چئیر مین یونین کونسل شاہ جمال مہر غلام علی جانگلہ نے بھی خطاب کیا تقریب میں سابق ناظم مہر غلام۔نبی ارشد،ملک اقبال نمبر دار،اللہ بخش،اللہ ڈتہ،ملک لیاقت،اعجاز ابڑیند،عطا محمد،غلام رسول،اجمل چانڈیہ،فاروق جروار،شبیر جروار سمیت سومرو،کتالہ،بھٹہ،درکھان،مہاگی،سیال اور کسلی برادری کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔

عون حمید ڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -