ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے ایڈوانس پے منٹ انتہائی دشوار،ایف بی آرسسٹم بہتر کرے، صدر چیمبر آف کامرس ملتان

  ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے ایڈوانس پے منٹ انتہائی دشوار،ایف بی آرسسٹم بہتر کرے، ...

  

 ملتان(نیوز رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان نے فیڈرل بور ڈ آف ریونیو کی جانب سے کاروباری برادری پر رقوم کی ادائیگی کیلئے  

(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

ڈیجیٹل موڈ کی پابندی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر خواجہ محمد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے یکم نومبر 2021 سے اچانک رقوم کی ادائیگیوں کیلئے ڈیجیٹل موڈ کی پابندی عائد کردی ہے اور کہا گیا ہے کہ کاروباری برادری یکم نومبر سے بذریعہ انٹرنیٹ ادائیگیاں کرے۔ خواجہ محمد حسین نے کہا کہ ایف بی آر رقوم کی ادائیگیوں کیلئے ڈیجیٹل موڈ کی شرط  فوری ختم کرے اور اس نظام کو نافذ کرنے سے قبل اس کی ٹریننگ اور زمینی حقائق سے باخبر رہنا ضروری ہے، کاروباری برادری پہلے ہی ادائیگیوں کیلئے بینکنگ چینل استعمال کر رہی ہے اور کراس چیک یا نارمل چیک کے ذریعے رقم ادا کرتی ہے، ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے ایڈوانس پے منٹ انتہائی دشوار عمل ہے اور دوسرا جس خریدار کو ادائیگی کرنا ہے اس کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہ ہونے سے بھی نئے مسائل جنم لیں گے، اس نظام کے نفاذ سے قبل کاروباری برادری سے مشاورت کی جائے اور اس کا نفاذ بھی موخر کیا جائے۔

خواجہ محمد حسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -