پٹواریوں کی ہڑتال، دفتری کام بند

پٹواریوں کی ہڑتال، دفتری کام بند

  

 لودھراں (نمائندہ پاکستان)انجمن پٹواریان لودھراں کی ہڑتال گیارہویں (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 روز میں داخل ہو گئی معاملات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار تحصیل صدر انجمن پٹواریان ملک بشیر احمد کسرا نے کیا  انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت ہم سے کام میں ہماری جان نہ لے ہمیں فنڈز مہیا کئے جائیں موبائل اور انٹر نیٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں اور ہمارے لئے مقررہ وقت کا تعین کیا جائے ہم صبح آٹھ بجے سے لے کر شام چھ بجے تک مسلسل کام کرتے رہتے ہیں بہت سے پٹواری اب بزرگ ہو چکے ہیں ان کے پاس اینڈورائڈ موبائل نہ ہیں بلکہ عام بٹنوں والے موبائل ہیں ہمیں تجربہ کار فیلڈ آفیسران دیے جائیں جو انٹرنیٹ استعمال کرنا جانتے ہوں ہم اپنی جیب سے مہنگے موبائل اور نیٹ پیکج برداشت نہیں کر سکتے جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے اس وقت تک ہماری ہڑتال جاری رہے گی ملک بشیر احمد کسرا تحصیل صدر انجمن پٹواریان کے علاوہ ملک محمد اجمل،رانا اکبربلال احمد،و یگر بھی موجود تھے۔

کام بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -