ایڈیشنل آئی جی کا روجھان، کچے کا دورہ،انتظامات کا جائزہ
ملتان (وقائع نگار) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ظفر اقبال اعوان نے راجن پور سمیت روجھان اور کچے کے علاقہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا انہوں نے کچے میں پولیس چوکیوں کا معائنہ کیا اور گشت کے طریقہ کار کا جائزہ لیا اور حفاظتی (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
اقدامات گشت اور کچے میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف آپریشن بارے ضروری ہدایات دیں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے ڈی پی او راجن پور سے امن و امان کی صورتحال اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی تفصیلات حاصل کیں ظفر اقبال اعوان نے پولیس لائن راجن پور کا معائنہ کیا اور صفائی کی ناقص صورتحال اور پولیس لائن کی ابتر حالت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سے ناراضگی کا اظہار کیا انہوں نے ڈی پی او کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی دلچسپی لیکر جلد پولیس لا ئن کی حالت کو بہتر کریں وہ اپنے دوبارہ دورہ راجن پور میں پولیس لائین کا دوبارہ معائنہ کریں گے ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ راجن پور بلوچستان،سندھ کے سنگم پر واقع پنجاب کا آخری ضلع ہے دریائے سندھ کی گزرگاہ کی وجہ سے کچہ کا وسیع علاقہ اس ضلع میں ہے جہاں جرائم پیشہ اپنی کمین گاہیں اور پناہ گاہیں قائم کرکے جرائم کرتے رہتے ہیں اس لیے ڈی پی او راجن پور اپنی پیشہ ورانہ تربیت اور مہارت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ان جرائم پیشہ پر قابو پائیں اور کچے کے علاقہ میں جرائم پیشہ کی پناہ گاہوں کمین گاہوں کے خاتمہ کے لیے کوشاں رہیں۔
بات چیت