دنیا پور روڈ،فیکٹری پر چھاپہ،جعلی کھاد کی162بوریاں برآمد

  دنیا پور روڈ،فیکٹری پر چھاپہ،جعلی کھاد کی162بوریاں برآمد

  

  ملتان ( سٹی رپورٹر)محکمہ زراعت  نے دنیا پور روڈ کے علاقے میں چھاپہ مار کر جعلی ڈی اے پی کھاد بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، 162بوری جعلی کھاد برآمد، مرکزی ملزم گلزار کرناول کو دیگر چار ساتھیوں سمیت موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان لیاقت گوندل نے گزشتہ روز الصبح مخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم اور پولیس تھانہ بستی ملوک کے ہمراہ دنیا پور روڈ کے علاقے موضع گلزار میں بشیر ڈمرہ کے ڈیرہ پر چھاپہ مارا جہاں گلزار کرناول فیکٹری لگا کر کین گوارہ کھاد کو پالش کرکے جعلی ڈی اے پی کھاد تیار کر رہا تھا۔ریڈ پارٹی نے گلزار کرناول سمیت اس کے دیگر چار ساتھیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے 162بوری جعلی ڈی اے پی اور خام مال برآمد کرتے ہوئے متعلقہ تھانے میں مقدمہ اندراج کیلئے استغاثہ جمع کرادیا ہے۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -