کرونا ویکسی نیشن مہم، فیلڈ ٹیموں کی مانیٹرنگ کرنے کا حکم، جانچ پڑتال
ملتان،گگو منڈی،راجن پور (وقائع نگار، نامہ نگار،جام پور ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر ،نمائندہ پاکستان)کر ڈپٹی ڈی ایچ او بورے والا کے دفتر میں ایک اجلاس ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف چھینہ سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس چوہدری نے بھی شرکت کی اجلاس میں تحصیل بورے والا میں کرونا ویکسین گھر گھر لگانے کی مہم میں شامل ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس پر سامنے آ یا کہ بعض (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
دیہات کے نمبر دار کرونا ویکسین مہم میں تعاون نہیں کر رہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد یوسف چھینہ نے پولیس کو چک نمبر 469۔ای بی 491۔ای بی.239۔ای بی اور 499۔ای بی کے نمبر داروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔زندگی کی رونقیں بحال رکھنے کے لئے کورونا سے بچاو کی ویکسین لازمی لگوائیں۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر کویڈ 19کی ویکسی نیشن ریڈ کمپین 12نومبر تک جاری رہے گی۔ ضلع راجن پور کویڈ 19کی ویکسی نیشن ریڈ کمپین میں پنجاب بھر میں تیسرے نمبر پر آ گیا۔یہ باتیں صوبائی مانیٹر برائے ویکسی نیشن ریڈ کمپین راجن پور ڈاکٹر علی ہاشم خان نے فیلڈ میں جا کر ٹیموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر انہوں نے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ویکسی نیشن کے اندراج کے عمل کی جانچ پڑتال کی۔انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ 12سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی ویکسی نیشن کریں۔اس مہم کی کامیابی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،اموات کی مجموعی تعداد 928 ہے, زیر علاج کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 11 ہو گئی، شبہ میں 33 مریض زیر علاج، کورونا مریضوں کے لئے مختص 52 وینٹی لیٹرز میں سے 23 وینٹی لیٹر خالی، داخل 82 مریضوں میں سے 71 مریضوں نے موذی وائرس کے خلاف ویکسی نیشن نہیں کروا رکھی فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،یوں یکم اپریل 2020 سے 31 اکتوبر 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 928 ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے,جبکہ کورونا کے شبہ میں 33 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 8ہزار 271 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 932 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر کورونا مریضوں کے لئے مختص 52 وینٹی لیٹرز میں سے 23 وینٹی لیٹر خالی ہیں، جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 156 کر دی گئی ہے، جن میں سے 74 خالی ہیں،ادھر ترجمان نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں داخل 82مریضوں میں سے 71 نے موذی وائرس کے خلاف ویکسین نہیں کروا رکھی ہے جبکہ زیر علاج کورونا میں مبتلا 11 مریضوں نے بھی کورونا ویکسین نہیں لگوا رکھی ہے