راجن پور:مزارات اور خانقائیں اسلام کا قلعہ ہیں، حامد سعید کاظمی

  راجن پور:مزارات اور خانقائیں اسلام کا قلعہ ہیں، حامد سعید کاظمی

  

 راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مزارات اور خانقائیں اسلام کا قلعہ (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

رہیں۔ اسلام کے پھیلانے میں صوفیا  دین کا اہم کردار ہے۔حکومت ٹی ایل پی کے کارکنان پر ڈنڈے برسانے کی بجائے مزکرات کے ذریعہ مسلہ کا ھل نکالے۔ ریاست مدینہ کا نام ہر تقریر میں لینے والوں کو ریاست مدینہ کے اصولوں سے اگائی ہو نا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر وجماعت اہلسنت کے سربراہ  صاحبزادہ   حا مد سعید کاظمی نے مرشد اباد میں   بزرگان دین  پیرخواجہ محمد اکرم شاہ جمالی کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیر خواجہ  قمرالدین شاہ جمالی۔ خواجہ فخر الدین شاہ جمالی۔ معین الدین شاہ جمالی۔ اکبر نظامی۔ محمد یوسف خان سمیت دیگر مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔  صاحبزادہ  حامد سعید کاظمی نے کہا کہ برصغیر پاک وہند میں ہزاروں لوگوں نے انہیں بزرگان دین کے ہاتھوں     بیت ہو کرکے اسلام قبول کیا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نے دین اسلام اور بزرگان  د ین کی تعلیمات پر عمل کرنا چھوڑ دیا جس کی وجہ سے رسوا ہورہے ہیں۔ خانقاں اور درباروں پر لوگوں کو دلی سکون ملتا ہے۔ تقریب سے پیر خواجہ قمرالدین شاہ جمالی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا اپنے بزرگوں کی یاد میں ہر سال عرس منا کرکے ان کی تعلیمات سے مرید ین کو اگائی دینا ہے۔ تقریب سے پیرطریقت شیخ لطیف الصولی القادری اف بغدادی۔ علامہ رضا ثاقب مصطفائی ودیگر علما کرام نے بھی خطاب کیا۔  

حامد سعید کاظمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -