ایم این اے چوہدری فقیر ارائیں کے بیٹے پر ڈاکوؤں کاحملہ،لیگی قیادت کی طرف سے واقعہ کی مذمت

 ایم این اے چوہدری فقیر ارائیں کے بیٹے پر ڈاکوؤں کاحملہ،لیگی قیادت کی طرف سے ...

  

   بوریوالا(تحصیل رپورٹر )مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے ممبر(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں کے صاحبزادے اور سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں کے بھتیجے چوہدری محمد اسامہ کو ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہونے پر ان کی خیریت کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممبران قومی چوہدری فقیر احمد آرائیں اور سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں کے بھتیجے چوہدری محمد اسامہ  کو گذشتہ روز اس وقت نامعلوم ڈاکوں نے مزاحمت کرنے پر اس وقت زخمی کردیا تھا جب وہ اپنے گاں سے زرعی رقبے پر جارہے تھے۔جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا اس واقعہ پر مسلم لیگ ن کے رہنمااپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی۔خواجہ محمد آصف ایم این اے۔مرکزی جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق۔محترمہ شگفتہ جمانی ایم این اے۔چوہدری افتخار نذیر ایم این اے۔ڈاکٹر نثار چیمہ۔جنیدانور ایم این اے۔اور ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن عبدالرحمن کانجو۔ اور دیگر نے ٹیلیفون پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں اور سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں سے چوہدری محمد اسامہ کی خیریت دریافت کی اور اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کوفوری گرفتار کیا جائے انہوں نیکہا کہ حکومت  عوام کی جان و مال کی حفاظت بری طرح ناکام ہوچکی ہے امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہے وہ نیب کے ذریعے صرف  اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے میں مصروف ہے#

فقیر احمد آرائیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -