حکومت مصنوعی مہنگائی کا جلد خاتمہ کریگی، جہانزیب کھچی
میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور حکومت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوامی مشکلات کا بخوبی احساس ہے یہی وجہ ہے کہ عالمی منڈی میں تیزی کے باوجود وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کر دیا حکومت کی پوری کوشش ہے کہ مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ کیا (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
جائے اس مقصد کیلئے تمام انتظامی مشینری کو متحرک کیا گیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ فدہ ٹاؤن میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی عالمی کساد بازاری اور کورونا کی صورتحال کے اثرات ہیں تا ہم حکومت نے غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کاآغاز کر دیا ہے اور جلد ہی وزیر اعظم کی جانب سے ریلیف کا اعلان ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے وعدوں کے مطابق حلقہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اور ہماری جدوجہد سے منظور ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے میلسی میں ریکارڈ ترقیاتی گرانٹس فراہم کی جا رہی ہیں انشاء اللہ علاقہ کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے انہوں نے کہا کہ میلسی شہر میں بھی جلد ہی سڑکوں کی تعمیر کا آغاز ہو گا اور سیوریج کا میگا پراجیکٹ تقریباً مکمل ہو چکا ہے سب لائنوں کی مین لائن سے تنصیب مکمل ہوتے ہی سڑکوں کی تعمیر کا آغاز ہو جائیگا اس موقع پر محمد عالمگیر خان کھچی اور دیگر پارٹی رہنماء بھی موجود تھے۔
جہانزیب کھچی