وزیراعظم ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سرگرم، اورنگزیب کھچی

    وزیراعظم ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سرگرم، اورنگزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 میلسی(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے ایم این اے محمد اورنگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو اللہ نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی غیر معمولی صلاحیت سے نوازا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ  انہوں نے ملک کی عوام کو توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا سے صلح جوء کے معاہدے کے ذریعے محفوظ کر لیا ہے جس پر اپوزیشن خوشی سے پھولی نہیں سماتی تھی اور پی ٹی آئی کو ہدف(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
 تنقید بنائے ہوئے تھے اپنی اقامت گاہ پر کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ غیر آئینی ہے وہ ملک کو دھرنوں کی جارحانہ سیاست کی طرف لے جارہی ہے اور پارلیمنٹ میں اپنی  موجودگی سے ملکی مسائل کے حل میں شرکت کا موقع ضائع کرنے میں مصروف ہے اس موقع پر موجود صوباء وزیر محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا کہ اجتماعی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ انفرادی مسائل کے حل کے لیے بھی کھچی گروپ عوامی توقعات کے مطابق کو شاں ہیں۔ترقیاتی منصوبے تیز رفتاری سے جاری ہیں تاکہ عوام کا معیار زندگی بلند کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہم بلا امتیاز یہ خدمت کر رہے ہیں۔
ایم این اے