حمزہ شہباز سے خالد وارن کی ملاقات، اہم امورپر تبادلہ خیال

  حمزہ شہباز سے خالد وارن کی ملاقات، اہم امورپر تبادلہ خیال

  

اوچ شریف(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں حمزہ شہباز نے کہا ھے ملک اسوقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے نااہل حمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا۔مہنگائی اور بے روز گاری میں اضافے سے عوام خود کشیوں پر مجبور ھیں ان خیالات(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

 کا اظہار انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی سردار خالد وارن کی قیادت میں ملنے والے وفد جس میں مسلم لیگ ن کے صدر صوبائی حلقہ 253.251 سردار نوید خالد وارن۔رئیس مجاہد حسین۔سردار نعیم خالد وارن سمیت دیگر لیگی عہدے داروں پر مشتعمل تھا سے گفتگو کرتے ھو?ے کیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب والوں نے مجھے اتنی پزیرا?ی دے کر سیاسی مخالفین کا کلیجہ پھاڑ دیا ھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکام پالیسوں سے عوام کا جینا محال ھوچکا ھے اور وہ ھمارے دور کی عوام دوست اور محب وطن پالیسیوں کو یاد کررھے ھیں۔انہوں نے کہا کہ انے والا دور مسلم لیگ ن کا ھو گا اور عوام کی ازادی صلب کرنے کا دور ھمیشہ کے لیے زمین بوس ھوجا?ے گا۔انہوں نے کہا کہ انے والا سال عام انتخابات ھونگے کارکن الیکشن کی تیاری کریں۔اس موقع پر انہوں نے سردار نوید خالد وارن کو بھی اوچشریف سے ایم پی اے حلقہ 254 سے کی تیاری کا گرین سگنل دیتے ھو?ے کہا کہ اپ جیسے نوجوانوں کی اسمبلی میں انے کی ضرورت ھے۔اس موقع پر سردار خالد محمود وارن نے میاں شہباز شریف کو ہتھیجی انے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -