میلسی،نوسربازوں کی انعام کا جھانسہ دیکر لوٹ مار،پولیس کارروائی شروع

   میلسی،نوسربازوں کی انعام کا جھانسہ دیکر لوٹ مار،پولیس کارروائی شروع

  

   میلسی(تحصیل رپورٹر)نو سربازوں نے انعام کا جھانسہ دیکر سادہ (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

لوح شہری کو 3 لاکھ روپے کی نقدی سے محروم کر دیا۔تفصیل کیمطابق محلہ ٹلو پورہ میلسی شہر کے رہائشی غلام مرتضیٰ کے پاس محمد بلال اوڈھ اپنے 4 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور کہا کہ اس کا 2 لاکھ روپے کا انعام نکلا ہے اگر وہ 50 ہزار روپے ٹیکس ادا کرے تو اسے موقع پر ڈیڑھ لاکھ روپے نقد رقم دیتے ہیں جس پر غلام مرتضیٰ نے انہیں بیٹھک میں بٹھایا اور وہیں موجود بکس میں سے 50 ہزار روپے نکال کر انہیں دے دیئے جس پر نوسربازوں نے اسے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی حوالے کر دی جو اس نے اسی بکس میں رکھ دی اور خود ان کے لیئے چائے لینے چلا گیا اس دوران فراڈیوں نے اپنے پیسوں کے ساتھ ساتھ بکس میں موجود اس کے 3 لاکھ روپے بھی اٹھا لیئے اور رفو چکر ہو گئے پولیس تھانہ مترو نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -