ملتان،میڈیکل سٹوروں پر چھاپے

ملتان،میڈیکل سٹوروں پر چھاپے

  

  ملتان (وقائع نگار) محکمہ صحت ملتان کی ڈرگ افسران کی کارروائی (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

۔ملتان پولیس لائن سمیت شہر کے 9 مختلف میڈیکل سٹوروں سے ادویات کے نمونے حاصل کرکے برائے تجزیہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیجوا دیئے ہیں۔معلوم ہوا ہے محکمہ صحت ملتان کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر بوسن ٹان نے پولیس لائن ملتان میں دوران انسپکشن چھ مختلف ادویات کے نمونے حاصل کیئے۔جن میں پیناڈول۔ایری نیک۔نوسپا۔پونسٹان فورڈ وغیرہ کی ادویات حاصل کیں۔جن کو برائے تجزیہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیجوا دیا ہے۔اسی طرح مذکورہ ڈرگ افسر نے شہر کے  دیگر میڈیکل سٹوروں سے بھی اٹھ ادویات کے نمونے حاصل کیئے۔جن کو بھی ڈی ٹی ایل بھیج دیا گیا ہے۔محکمہ صحت ملتان کی ٹیم نے چھاپہ مارکر غیر قانونی طور پر چلنے والے دو میڈیکل سٹوروں کا چالان اور سربمہر کردیا ہے۔معلوم ہوا ہے محکمہ صحت ملتان کے ڈپٹی ڈرگ کں ٹرولر بوسن ٹاون راشد بزدار نے قادر پور راں کے علاقے میں واقع بسم اللہ میڈیکل سٹور کو بغیر لائسنس چلنے پر سیل کردیا۔جبکہ اسی دوران گرین فارمیسی کا چالان کردیا۔دونوں کیسوں کیلئے آئندہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں سماعت کیلئے رکھا جائے گا۔

چھاپے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -