اٹک، کندھ کوٹ میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق، 12زخمی 

اٹک، کندھ کوٹ میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق، 12زخمی 

  

          حسن ابدال،اٹک،کندھ کوٹ((آئی این پی) اٹک اور کندھ کوٹ میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 12افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹک میں بریک فیل ہونے سے ہائی ایس گہری کھائی میں جا گری،ہائی ایس میں آگ بھڑک جانے سے 3 افرادجھلس کر جاں بحق،معمر خاتون سمیت 8افراد شدید زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونیوالوں میں سے ایک کی شناخت نہ ہوسکی۔ریسکیو آپریشن کے بعد حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد اور ہائی ایس کو 20فٹ گہری کھائی سے نکالا گیا۔ راولپنڈی سے کالا باغ جانے والی ہائی ایس ویگن جھمٹ روڈ تحصیل جنڈ کے مقام پر بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے روڈ سے نیچے 20فٹ گہری کھائی میں جاگری،حادثہ میں ہائی ایس کو آگ لگ گئی جس کی وجہ سے 3افراد55سالہ عجب خان،56سالہ عجب خان اور ایک نامعلوم شخص جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 36سالہ سکندر خان،35سالہ آصف،32سالہ زبیر،20سالہ شمائل،48سالہ امیر عبداللہ،30سالہ شفیق،60سالہ محمد دین اور 80سالہ خیال بی بی زوجہ امیر خان شدید زخمی ہوگئے۔دوسری جانب کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر اوور لوڈڈ ٹرک کار کے اوپر الٹ جانے کے باعث کار سوار ایک عورت جاں بحق جبکہ بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمی اور جاں بحق افراد کا تعلق ٹھل سٹیشن روڈ سے بتایا گیا ہے۔

 ٹریفک حادثات

مزید :

پشاورصفحہ آخر -