درخواستیں جمع کرنیوالے امیدواروں سے باقاعدہ گاڑی چلانیکا امتحان لیا گیا

درخواستیں جمع کرنیوالے امیدواروں سے باقاعدہ گاڑی چلانیکا امتحان لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہنگو(بیورورپورٹ)ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرنے والے امیدواروں سے باقاعدہ گاڑی چلانے کا امتحان لیا گیاضلعی پولیس سربراہ ہنگو اکرام اللہ خان کے ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے امیدواروں سیڈرائیونگ کا امتحان لیاڈرائیونگ لائسنس کا حصول عوام کا حق ہے لیکن ٹریفک قوانین پرعمل درامد بھی لازم ہے۔ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان۔تفصیلات کیمطابق ڈی پی او ہنگواکرام اللہ خان کی موجودگی  میں پولیس لائن ہنگومیں  موٹر کار، جیپ اور موٹر سائیکل لائسنس کے حصول کیلئے درخواستیں جمع  کرنے والے  امیدواروں سے عملی طورپر ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا گیا.ڈرائیونگ میں مہارت رکھنے والے اور ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد کامیاب امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیئے گئے۔اس موقع پرڈی پی او ہنگواکرام اللہ خان نے لائنسس کے حصول کیلیے انیوالے شہریوں سیخطاب کرتیہوئیکہا کہ ڈرائیونگ لائنسس کا حصول عوام کاقانونی حق ہے لہذا ڈرائیونگ لائنسس میں میرٹ اورانصاف کے تقاضوں کومقدم رکھاجائیگاانہوں نے کہا کہ قانون کی پاسداری اور ٹریفک قوانین کا احترام ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے۔