ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری 

ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیوورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نثار احمد خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں  کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں اورکزئی پولیس نے تھانہ مشتی کے حدود میں دوران گشت منشیات فروش کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 6,000 چرس  برآمد کر لیاتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اورکزئی نثار  احمد خان کا منشیات اور معاشرتی جرائم کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کے جاری کردہ خصوصی احکامات پر ایس ڈی پی لوئر اورکزئی دیسوار علی نے  گشت کے دوران  کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبدالکریم خان ولد دلاور خان سکنہ شاہوخیل ضلع ہنگو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6,000 گرام چرس برآمد ہوکر ملزم کو پابند سلاسل کیا گیا جن کے خلاف  مقدمہ درج ہوکر مزید تفتیش جاری ہے۔