تاریخی مہنگا ئی کے خلاف پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ
تیمرگرہ(بیورورپورٹ) تیمرگرہ میں تاریخی مہنگا ئی کے خلاف پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ،پیدل مارچ میں ضلع بھر سے ہزاروں کارکنوں کی شرکت، حکومتی پالیسیوں کے خلاف زبردست نعرے بازی،فوری طورپر مستعفی ہونے اور عام انتخابات کروانے کا مطالبہ اس حوالے سے پی پی پی دیرلویر کے زیر اہتمام ضلعی ہیڈ کواٹر تیمرگرہ تاریخی مہنگائی، بے روز گاری اور حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے خلاف پیپلز پارٹی نے تیمرگرہ میں زبردست احتجاجی مظا ہرہ کیا ”مہنگائی نے ملک کی تاریخ کا 70سالہ ریکارڈ توڑ دیا غریب عوام خو د کشیوں اور بھیک مانگنے پر مجبور کیا ہے عمران خان نے ملک کو تباہ اور، معاشی بحران سے دو چارکر دیا عمران خان مستعفی ہو کر قوم پر رحم کریں،،ان خیالات کا اظہار پی پی پی لوئر دیر کے صدر وسابق صوبائی وزیر نواب زادہ محمود زیب خان، جنرل سیکرٹری اشفاق الرحمان با چا، ڈسٹرکٹ با رتیمرگرہ کے سابق صدر جہان بہادر ایڈو کیٹ، سابق وزیر مملکت ملک عظمت خان، سابق صوبائی وزیر مظفر سید ایڈوکیٹ، سابق ایم پی اے محمد زمین خان، سیکرٹری اطلاعات عالم زیب، انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدرحاجی انو ارلدین، قیصر علی خان، سابق ناظم محمد اسرار، آمان اللہ و دیگر نے تیمرگرہ گو رگوری چوک میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظا ہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام سے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیکر ان کے سا تھ دھوکہ کیا عوام کے ساتھ ایک کروڑ نو کریوں اور پچاس لاکھ گھر سمیت کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ملک میں تاریخی مہنگائی ہے پٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس ادویات اور اشیاء خور د نوش کی قیمتیں آسمان سے با تیں کررہی ہے جس نے عوام کو زندہ در گو رکر دیا آج موت سستی باقی سب کچھ مہنگا ہے انھوں نے کہا کہ مو جودہ حکومت کے ساتھ ملک چلانے کا کوئی پلان اور منصوبہ بندی نہیں ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کا نما ئندہ حکومت نہیں بلکہ سلیکٹیڈ ہے اور جب تک ملک پر عوام کی نمائندہ حکومت نہ بنے ملک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ ملک کو جاود ٹونہ سے چلایا جا رہا ہے موجودہ حکومت کی جانب سے میڈیا پر پابندی قبول نہیں پیپلز پارٹی آزاد میڈیا پر یقین رکھتی ہے اور میڈیا کی آزادی کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاینگے انھوں نے کہاکہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ اچکے ہیں اور انشا ء اللہ ملک پر بہت جلد پیپلزپارٹی کی حکومت ائیگی اور حکمرانوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گی انھوں نے کہا کہ عمران خان بہت جلد ملک سے بھاگ جاینگے