ہنگو پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن،ڈرگ مافیا کا گھیرا تنگ
ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن،ڈرگ مافیاز کے گرد گھیرا مزید تنگ،ایک اشتہاری سمیت سات منشیات فروش گرفتار،ملزمان سے 5155 گرام چرس،اور اسلحہ برامد،،منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کریں گے،نئی نسل کے دشمن علاقہ بدر ہو جائیں۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرعظمت خان بنگش۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس نے آپریشن تیز کر دیا ہے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عظمت خان بنگش نے تھانہ سٹی ہنگو میں ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی نیاز محمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ملزمان سے برآمد کیا گیا اسلحہ اور منشیات اور ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ڈی ایس پی عظمت بنگش نے بتایا کہ آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹرمعظم جاء انصاری،ار پی او کوہاٹ طاہر ایوب خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو اکرام اللہ خان (PSP)کے واضح احکامات پر منشیات فروشوں اور ڈرگ مافیاز کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن مزید تیز کر دیا ہے اور تازہ چھاپے شاہو خیل،قاضی پمپ اور گلشن کالونی میں مارے گئے جس میں NETٹیم کیانچارج ڈی ایس پی شفیق خان بھی موجود تھے۔اس دوران 1 اشتہاری اور6 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 5155 گرام چرس،ایک کلاشنگوف،دو پستول،ایک ڈبل بیرل رائفل اور درجنوں راؤنڈ برآمد کیے گئے۔ایس ڈی پی او عظمت خان بنگش نے کہا کہ آر پی او ریجن طاہر ایوب اور ڈی پی او اکرام اللہ خان کی طرف سے ڈرگ مافیاز کے خلاف سخت اقدامات کے واضح احکامات ملے ہیں جن کی روشنی میں ضلع کو ڈرگ مافیاز سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈرگ مافیاز کا صفایا وقت کا تقاضا ہے انہوں نے منشیات فروشوں کو واضح پیغام دیا کہ وہ علاقہ چھوڑ دیں یا توبہ تائب ہوجائیں اب ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔