موجودہ حکومت نئے قبائلی اضلاع کی ترقی کیلیے کوشاں ہے‘ انورزیب 

  موجودہ حکومت نئے قبائلی اضلاع کی ترقی کیلیے کوشاں ہے‘ انورزیب 

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰۃ و عشر انورزیب خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نئے قبائلی اضلاع کی ترقی کے لئے کوشاں ہے قبائلیوں کو سہولیات فراہمی تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے قبائلیوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھارہے ہیں نئے ضم اضلاع میں تعلیمی سہولیات پہنچا رہے ہیں تعلیم کے ذریعے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹاجاسکتاہے تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زکوۃوعشر انورزیب خان نے ضلع باجوڑ میں مختلف سرکاری سکولوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم این اے گل داد خان, ایم این اے گل ظفر خان اور ڈیڈک چیئرمین انجینئر اجمل خان ودیگر بھی موجودتھے صوبائی وزیر زکوۃوعشر کا کہنا تھا کہ تعلیم کے حصول کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا دورافتادہ علاقوں میں تعلیم عام کرنا پی ٹی آئی حکومت کی ترجیح ہے تعلیم کے ذریعے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاجاسکتاہے ضم قبائلی اضلاع میں ترقی و حوشخالی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے صوبائی حکومت قبائلیوں کوسہولیا ت فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے ضم اضلاع میں تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع سمیت دوسرے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا موجودہ حکومت کا عزم ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -