راہزن گروہ گرفتار، چھینے گئے موبائل فونز،موٹر سائیکل اوراسلحہ برآمد

    راہزن گروہ گرفتار، چھینے گئے موبائل فونز،موٹر سائیکل اوراسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر)رورل ڈویژن پولیس نے تھانہ شاہ پور کی حدود میں خطرناک راہزن گروہ کو گرفتار کرلیا،گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق شہر کے نواحی علاقہ ارمڑ سے ہے جو اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے قیمتی موبائل فونز، موٹر سائیکل اور نقد رقوم چھیننے میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز،نقدی، چھینا گیاموٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمدکرلیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ شاہ پور میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی محمد عمران ولد عبد الرؤف سکنہ مسلم ٹاون نے تھانہ شاہ پور پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے بیان کیا کہ اس سے مسلم ٹاون نزد عصمت اللہ بنگش حجرہ نا معلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا  ایس ایچ او تھانہ شاہ پور ملنگ جان نے شواہد کی روشنی میں جامع تفتیش کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کیا گیا  جس کے دوران راہزنی میں ملوث راہزن گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کاروائی کے دوران دو رکنی خطرناک راہزن گروہ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عابد ولد جلات خان اور ضیاء ولد شمس الرحمان ساکنان ارمڑ شامل ہیں جو نواحی علاقوں میں اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے قیمتی موبائل فونز، موٹر سائیکل اور نقدی وغیرہ چھیننے میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے قیمتی موبائل فونز،نقدی، چھینا گیا موٹر سائیکل، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو عدد پستول اورایک عدد موٹر سائیکل بھی برآمدکرلیا گیاہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -