چارسدہ‘ کوچ نہر میں گرنے سے بچی جاں بحق‘ 13 افراد زخمی

چارسدہ‘ کوچ نہر میں گرنے سے بچی جاں بحق‘ 13 افراد زخمی

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)سرکی روڈ پر تیز رفتار مسافر فلائنگ کوچ نہر میں گر گئی۔ایک بچی جان بحق 13مسافر زخمی۔ایک بچی کی حالت تشویش ناک۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں سرکی روڈ پر تیز رفتار مسافر فلائنگ کوچ تیزرفتاری کے باعث نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی اسماء دختر ظاہر شاہ موقع پر جان بحق ہو گئی جبکہ 13 مسافر زخمی ہو گئے جن میں ایک بچی کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔زخمی ہونے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -