جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن‘ 6 ملزمان گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن‘ 6 ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر) تھانہ گلبرگ اورتھانہ متنی پولیس نے چوریوں میں ملوث ملزما ن کا سراغ لگا چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کینٹ اور نواحی علاقوں میں گھروں سے قیمتی اشیاء چوری کرنے میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے مسروقہ موبائل فونز، اسلحہ اور دیگر قیمتی مسروقہ اشیاء برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گلبرگ اسلام شاہ اور ایس ایچ او تھانہ متنی عمران خان نے کینٹ ایریا اور متنی ادیزئی میں سرگرم چوروں کا سراغ لگا کر چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں یاسین ولد رحمت،شیر خان ولد لطیف،انارگل،نور محمد پسران ناصر خان، محسن ولد لیاقت اور رومان ولد نیاز محمد شامل ہیں، تمام ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جو موقع ملنے پر گھروں کی دیوار پھلانگ کر قیمتی اشیاء، موبائل فونز، اسلحہ اور دیگر سامان چوری کرنے میں ملوث ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے مختلف وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے موبائل فونز،اسلحہ اور دیگر قیمتی مسروقہ اشیاء برآمد کر لئے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -