سرگرم آئس ڈیلر گرفتار 1 کلو آئس برآمد

  سرگرم آئس ڈیلر گرفتار 1 کلو آئس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائمز رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اندرون شہر سرگرم آئس ڈیلر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جو رکشہ کے ذریعے مخصوص گاہک سمیت مختلف آئس فروشوں کو بھی آئس سپلائی میں ملوث ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے ایک کلو گرام آئس اور سپلائی میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے  تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمو ر سلیم کو اطلاع ملی تھی کہ اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے والا ملزم کسی بھی وقت آئس سپلائی کرنے کی کوشش کرے گا جس پر ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم ہارون رشید ولد اسرائیل سکنہ مشتا ق آباد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم رکشہ کے ذریعے اپنے مخصوص گاہک کو آئس سپلائی کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ دھر لیا گیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مخصوص گاہک اور دیگر منشیات فروشوں کو آئس سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے ایک کلو گرام آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے